ب?ارت ?و تسل?م ?رن? ت? عل? گ?لان? ?و پاسپور? ن??? د?نگ?، ب?ارت

334

بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی نے یہ کہہ کرحریت رہنماء سید علی گیلانی کو  پاسپورٹ دینے سے انکار کردیا ہے کہ جب تک وہ بھارت کو تسلیم نہیں کرتے انہیں سعودی عرب  جانے نہیں دیں گے۔

بی جے پی کے ترجمان خالدجہانگیر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ 25سالوں سے بھارت مخالف موقف اپنائے ہوئے ہیں وہ جب تک بھارت کو تسلیم نہیں کرتے  اور بھارت کے خلاف کی گئی باتوں پر معافی نہیں مانگتے انہیں بیرون ملک جانے کا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پاسپورٹ بھارت کے شہریوں کو ملتا ہے نہ کہ انھیں جو ملک کے آئین اور شہریت کومانتے نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی اور ان کی اہلیہ نے پاسپورٹ کے حصول کےلیے درخواست دے رکھی ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔بزرگ حریت رہنماء اپنی  علیل بیٹی کی عیادت کرنے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔