اوباما پ?ر ?وئ??ر پر

274

امریکی صدر نے اپنا ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ استعمال کرنا شروع کردیا وہ اکاؤنٹ کے ذریعے کابینہ ارکان، سینئر اسٹاف اور اپنی بیوی مشعل اوباما کو فالو کر رہے ہیں

امریکہ صدر بارک حسین اوباما نے چھ سال بعد اپنا ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو دوبارہ سے ایکٹی ویٹ کرلیا ہے جس میں انہوں نے خود کو امریکہ کا 44واں صدر،ایک باپ اورایک شوہر کے نام سے متعارف کرایا ۔اپنا ذاتی ای میل اکاؤنٹ کے استعمال پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق اوباما ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نئے انداز میں براہ راست امریکی عوام سے رابطے میں رہیں گے۔’اس اکاؤنٹ کے ذریعے ٹوئیٹس خالصتاً صدر اوباما کی ہوں گی۔

اس سے قبل اوباما سرکاری اکاؤنٹ@TheWhiteHouse یا پھر انتخابی مہم کے دوران چلائے جانے والے اکاؤنٹ @BarackObama کا سہارا لیتے تھے۔

اکاؤنٹ شروع ہونے کے بعد آدھے گھنٹے میں ہی اوباما کو ڈیڑھ لاکھ کے قریب فالوورز مل گئے۔اس کے علاوہ وہ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کابینہ ارکان، سینئر اسٹاف اور اپنی بیوی مشعل اوباما کو فالو کر رہے ہیں