دوران پرواز امر??? ط?ارو? ?و ?ائ? ج?? ?ئ? جان??ا ان?شاف

278

            لاس اینجلس: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے دوران پرواز مسافر طیاروں کو ہائی جیک کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

ایف بی آئی کے ارکان نے اس الزام میں کرس رابرٹس نامی یاک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق ”ون ورلڈ لیبز“ سے ہے گرفتار شخص کے قبضے سے ہارڈ ڈسک برآمد کرلی گئی ہیں۔

کرس رابرٹس نے دوران پرواز مسافر طیاروں کو کمپیوٹرکے زریعے ہیک کرنے کی 15 سے 20 کوششوں کا اعتراف کیا ہے ان مسافر طیاروں میں بوئنگ 737‘بوئنگ 757 اور ایئر بس اے 320 شامل ہیں ۔

کرس رابرٹس نے بتایا ہے کہ اس نے دوران پرواز مسافر طیارے کے کمپیوٹرکے زریعےکیا تھا جس کے نتیجے میں طیارہ کا انجن بلندی پر جانے کے تھوڑی دیربعدایک طرف جھک گیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائنز نے کرس رابرٹس کے ٹوئیٹس میں دوران پرواز مسافر طیاروں کو کمپیوٹر کے زریعےہائی جیک کرنے کا ذکرکیا تھا اسی بنا پرمذکورہ ائیر لائن نے اس پر طیاروں میں سفر ی پابندی عائد کردی تھی۔

کرس رابرٹس نےانکشاف کیا ہے اس نے دوران سفر ایک کیبل کے ذریعے اپنے کمپیوٹر کو طیارے کے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ (آئی ایف ای) سینٹر سے جوڑ لیا تھا اور ڈیفالٹ آئی ڈیز اورپاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرلی تھی۔ ایف بی آئی نے کرس رابرٹس کو سیراکیوز ائیرپورٹ پر حراست میں لیاتھا ۔ کرس نے بتایا کہ اس کا مقصد طیاروں میں نصب کمپیوٹرز میں موجود سیکورٹی نقائص کی نشاندہی کرنا تھا۔