انگل?ن? اور ن?وز? ل?ن? ?? درم?ان پ?لا ??س? جمعرات س?

267

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل کیوی ٹیم نے ووسٹر شائر اور سمر سیٹ سے ٹور میچز جیت کر انگلینڈ کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک لارڈز لندن میں کھیلا جائے گا۔

انگلش ٹیم الیسٹر کک کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی کے فرائض بی جے واٹلنگ انجام دیں گے۔ سیریز کادوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 مئی سے 2 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو برمنگھم، دوسرا ون ڈے 12 جون کو لندن، تیسرا ون ڈے 14 جون کو ساﺅتھمپٹن، چوتھا ون ڈے 17 جون کو نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 میچ 23 جون کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔