ان?ون?شا م?? تار??ن وطن ?? ?شت? ال? گئ? ،400 افراد لاپت?

213

جکارتا: انڈونیشیا کے شمالی علاقے آچے میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی ، حادثے میں 400 افراد لاپتہ ہوگئے سمندری حکام نے 102 کو بحفاظت نکال لیا ۔

سمندری حکام کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقے آچےسے سو کلومیٹر دور تاریکن وطن سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار چار سو افراد ڈوب گئے

واقعے کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والے ایک سو دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے حکام کے مطابق حادثے گنجائش سے زائد افراد کو بٹھانے کے باعث پیش آیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو کئے گئے افراد میں 26 خواتین اور 31 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد اب بھی لاپتہ ہے۔

حکام کے مطابق کئی تارکین وطن اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہے جن کو ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے غیر ملکی زرائع کے مطابق ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔