گ?س پرعائد ن?ا ???س آئ? ا?م ا?ف ?ا تحف? ??، اسلام آباد چ?مبر

248

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی)2014 کے بل کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل گیس پر لگایا جانے والاٹیکس قبل آئی ایم ایف کا تحفہ ہے۔ یہ قانون آمرانہ، جمہوریت کی روح کے منافی، آئین سے متصادم، بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کےصدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مبنی یہ قانون صوبوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا باعث بنےگا جس کے نتیجے میں  صنعت و تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا جبکہ نیم مردہ برامدی شعبہ اسکے بوجھ تلے دب کرختم ہو جائے گا۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اراکین اسمبلی کی اکثریت سے اسے پڑھنے کی زحمت گوارا کئے بغیر حمایت کی جو افسوسناک ہے کیونکہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ اور عوام پر ڈیڑھ سو ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا جبکہ صوبوں اور وفاق کے مابین اختلافات کو ہوا ملے گی جو ملکی مفاد کے خلاف ہے۔گیس انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کو کم از کم دس کھرب روپے درکار ہیں جبکہ اس ٹیکس کے زریعے حکومت کو صرف اس رقم کا دس فیصد ملے گا۔ ماضی میں اس ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے اربوں روپے ایرانی گیس کی خریداری کیلئے پائپ لائن بنانے کے بجائے افسران اور کنسلٹنٹس کی عیاشیوں پر خرچ ہوئے ہیں