محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سمیت چاروں مبینہ ملزمان کو ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔
گزشتہ روز نوابشاھ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں اسماعیلی برداری کی بس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محکہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے کے ماسٹر مائنڈ طاہر اور اس کے تین ساتھیوں کو ماڑی پورسے گرفتار کیا گیا۔چاروں ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ان کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم طاہر کا بھائی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔