?راچ?:ر?نجرز ?? ?ارروائ?ا? ، 15 ملزمان گرفتار

165

رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور دہشتگرد شامل ہیں ۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ جن علاقوں میں کارروائی ان میں کیماڑی ، لانڈھی ، قصبہ کالونی اور مچھر کالونی شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان میں ٹارگٹ کلرز ، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اور لیاری گینگ وار کے ملزمان بھی شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔