?راچ?:چا??وا?? اور رانگ? وا?? م?? ر?نجرز مقابل? ، 3 د?شتگرد ?لا?

209

رینجرز نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں مقابلے کےبعد دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ارشد پپو گروپ سے ہے ۔ جبکہ رانگی واڑہ میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز نے مقابلے کےبعد دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کو تعلق ارشد پپو گروپ سے تھا جبکہ مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت محمد جمال اور محمد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مارے جانے دہشتگردوں کے تین سے چار ساتھی مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد 60 سے زائد قتل، بھتاخوری اور دیگر واقعات میں ملوث تھے ۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور رینجرز نے رانگی واڑہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ایک ملزم کو ہلاک کردیا ہے ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بشیر عرف بھگوان کے نام ہوئی ہے ۔ بشیر عرف بھگوان 20 سے زائد قتل اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔