سب س? ب?ارول ??? بنان? ?ا عالم? ر??ار? تائ?وان ?? نام

201

تائیوان میں شوقین نوجوانوں نے دنیا کا سب سے بڑا رول کیک بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ایک مقامی ہوٹل میں طالبعلموں پر مشتمل ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد2سو68 اعشاریہ69میٹر لمبا رول کیک تیار کیا جس میں میدہ، چینی،کریم اور پائن ایپل استعمال میں لائے گئے۔

گنز بک آف ورلڈریکارڈ کی ٹیم نے کیک کی پیمائش اور جانچ پڑتال کے بعد اسے دنیا کا سب سے بڑا رول کیک قرار دیتے ہوئے گینز ورلڈریکارڈ بکس میں شامل کرلیا۔