اقوام متحد? ?? س??ر??ر? جنرل ?ا دور? شمال? ?ور?ا منسوخ

219

سئیول: شمالی کوریا نے بدھ کو اچانک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دی گئی دورے کی دعوت واپس لے لی۔ گزشتہ دو دہائیوں میں اقوام متحدہ کے کسی بھی سیکرٹری جنرل کا شمالی کوریا کا یہ پہلا دورہ ہونا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو شمالی کوریا کی جانب سے دی جائے والی دعوت پر جمعرات کو شمالی کوریا میں واقع کیسونگ انڈسٹریل پارک جانا تھا

دورےکے دوران اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے جنوبی و شمالی کوریا کی معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات کرنی تھی ۔

واضح رہے کہ 2004 میں قائم کیا جانے والاکیسونگ انڈسٹریل پارک شمالی اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر چلاتے ہیں۔ جس میں شمالی کوریا کے 53000 مزدور جنوبی کوریا کی جانب سے لگائی گئی تقریبا 120 فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ پارک کوریائی ملکوں کے مابین محدود تعلقات کا عکاس ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دودہائیوں کے دوران اقوام متحدہ سیکریڑی جنرل کا یہ پہلا دورہ تھا اس سے قبل بطرس غالی عالمی 1993ء میں یہاں کا دورہ کرنے والے عالمی تنظیم کے آخری سربراہ تھے۔