حساس ادارے نے پاک پتن کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے پاک پتن کے نواحی علاقے میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ حساس ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تینوں ملزمان کو چند روز سے رات کے وقت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر بھی دیکھا جا رہا تھا۔ حساس ادارے نے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔