فلسط?ن?و? پر بسو? م?? اسرائ?ل?و? ?? سات? سفر ?رن? پر پابند?

273

 اسرائیل نے فلسطینیوں پر مقبوضہ علاقوں میں جانے کے لیے بسوں میں اسرائیلیوں کے ساتھ سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے نیا قانون بنایا ہے جس کے تحت فلسطینی عام بسوں میں اسرائیلیو کے ساتھ سفر نہیں کرسکیں گے۔

یہ پروگرام اسرائیلی وزارت داخلہ کی زیر نگرانی چلے گا جس میں ویسٹ بنک جانے والے فلسطینی ملازمین علیحدہ بسیں استعمال کریں گے۔

مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی بڑی تعداد مقبوضہ علاقوں میں ملازمت کے لیے  بسوں میں سفر کرتے ہیں۔

اس پروگرام کے مطابق مغربی کنارے کے فلسطینی جن چیک پوسٹوں سے داخل ہوکر مقبوضہ علاقوں میں جائیں گے انہیں گھر لوٹنے کے لیے اسی راستے کی چیک پوسٹوں سے گزرنا ہوگا جب کہ فلسطینی اسرائیلی علاقوں میں عام بسوں میں سوار نہیں ہوسکیں گے اور جس ٹیرک سے اسرائیلی مسافروں والی بس گزر رہی ہو گی اس پر فلسطینی مسافر وںوالی بسوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 ابتدائی طور پر یہ منصوبہ آزمائشی بنیادوں پر ہے جو تین ماہ تک کار آمد رہے گا جس کے بعد اس پروگرام پر نظر ثانی کی جائے گی۔