ادو?ات اس??ن?ل م?? ر?ن اسمبل? ?? ا?ل?? ?و گرفتار ?رن? ?ا ف?صل?

239

ایف آئی اے نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ(قومی ادارہ صحت ) کے ویکسین اسکینڈ میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی اہلیہ ڈاکٹر سمیتا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے این آئی ایچ میں 64کروڑ کی ویکسین خراب ہونے کے معاملے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈپٹی مینجر اور ایم این اے کی اہلیہ ڈاکٹر سمیتا کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر سمیتا ویکسین اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے روپوش ہیں اور وہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔

این آئی ایچ میں ایک سال کے دوران 64کروڑ کی ویکسین خراب ہوئی تھی جس میں 35کروڑ کی ویکسین گزشتہ سال اسپتال میں آتشزدگی میں خراب ہوئی تھی۔

ادویات اسکینڈل میں ایف آئی اے پہلے ہی افسران سمیت اسپتال عملے کے 9افرادکو گرفتار کرچکی ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔