زمبابو? ??م پا?ستان م?? ت?ار ?? گئ? ??س استعمال ?ر?گ?

258

لاہور: سری لنکن ٹیم پرحملے کے چھ سال بعد آئی سی سی کی فل میمبر ٹیم زمبابوے پاکستان پہنچ گئی ہیں اور قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز مین سیالکوٹ کے مقامی کارخانے میں تیار کی جانے والی کٹس پہن کر قومی ٹیم کے خلاف میدان میں اترےگی ۔

سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی سیالکوٹ میں تیار ہونے والاکرکٹ کا سامان استعمال کرتی ہے ۔

زمبابوے کی ٹیم کی کٹس بھی ایک مقامی فرم نے تیار کی ہے جس میں اعلیٰ کوالٹی کا کپڑا استعما ل کیا گیا ہے

کمپنی کے مینیجر رضوان احمد کے مطابق مہمان ٹیم کا سیالکوٹ کی کٹ پہن کر میدان میں اترنا ان کے لئے بڑی فخر کی بات ہے ،کٹس کے علاوہ ہیٹ بھی تیار کئے گئے ہیں جو کہ زمبابوے ٹیم کے حوالے کیا جاچکے ہیں ۔