جواب داخل ن? ?ران? پر وفاق? ح?ومت ?و10?زار جرمان?

282

سپریم کورٹ نے ملک میں اردو زبان رائج کرنے سے متعلق کیس میں بروقت جواب جمع نہ کرانے پر وفاقی حکومت کو 10ہزار کا جرمانہ کردیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے اردو زبان کو سرکاری طور پر رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 10ہزار کا جرمانہ کردیا ۔

دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں لیکن ان کی زبان بند کردی گئی ہے، عدالت 5بار حکم دے چکی ہے لیکن عمل نہیں ہوا۔

عدالت نے وفاق سمیت تمام صوبوں کو 2دن میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2جون تک ملتوی کردی۔