ا?گز??? اس??ن?ل س? متعلق ??وس شوا?د موجود ???،???لن والش

253
منی لانڈرنگ اسکینڈل ،ایگزیکٹ کے سر براہ کی درخواست ضمانت منسوخ،احاطہ عدالت سے گرفتار
منی لانڈرنگ اسکینڈل ،ایگزیکٹ کے سر براہ کی درخواست ضمانت منسوخ،احاطہ عدالت سے گرفتار

مبینہ  جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے آئن لائن فراڈ کو منظر عام پر لانے والے صحافی ڈیکلن والش نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایگریکٹ اسکینڈل سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ فراڈ سے متعلق کئی ثبوت موجود ہیں جس کا اپنی سٹوری میں ذکر نہیں کیا تاہم اگر کمپنی ان کے خلاف عدالت میں جاتی ہے اور اس خبرکو چیلنج کرتی ہے تو وہ اپنی سٹوری کا دفاع کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیکلن والش نے ایگریٹ سے متعلق مزید انکشافات کیے۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش میں ایگزیکٹ کےسابق ملازمین نےاہم کرداراداکیا، سابق ملازم یاسرجمشیدسےابوظبی میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اہم معلومات فراہم کیں جب کہ جعلی ڈگری کےکاروبارکےشکارموہن سےبھی ملاقات کی۔

صحافی کے بقول اسکینڈل سے متعلق اخبارات کی کلپنگ پڑھیں،بلاگس دیکھے اورکورٹ دستاویزات کاجائزہ لیااسی طرح ایگزیکٹ کی آن لائن سرگرمیوں کا بھی بغورجائزہ لیا۔

ڈیکلن والش نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا انڈسٹری میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کام کررہے تھے اور اسی سلسلے میں نئے آنیوالے چینل بول کے بارے میں بھی انہوں نے تحقیق کا آغاز کیا، اس کمپنی کے اصل کام کا پتا لگانے کی کوشش کی تو مجھے معلوم ہوا کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث ہے۔