ب?اولپور،پنچائ?ت م?? فائرنگ 3 افراد جا? بحق،2 زخم?

249

بہاولپور: بہاولپور میں پنچایت پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، پنچائیت مزارع اورزمیندارکے درمیان تنازع پربلائی گئی تھی۔

بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان کے قریب پنچائیت میں فائرنگ کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے پولیس زرائع کے مطابق واقعہ 19 بی سی میں آیا جہاں مزارع اورزمیندارکے درمیان زمینی تنازعے پر بلائی گئی پنچائیت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رب نواز ، اللہ بخش اور غلام عباس موقع پر ہی دم توڑ گئے فائرنگ سے افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں پولیس نے فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔