ن?وز? ل?ن?: 42 سال ت? برفان? تود? م?? دب? ر?ن? وال? لاش ?? شناخت ?رل? گئ?

236

نیوزی لینڈ میں ایک ہائیکر کی 42 سال تک برفانی تودے میں دبی رہنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی۔ جمعرات کو نیوزی لینڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق 19 سالہ ہائیکر کی ڈیوڈ ایریک ھوعین کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیوڈ ایرک ستمبر 1973ءمیں ایک برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا تھا اور اس کی لاش بڑے برفانی تودے میں دب گئی تاہم اس وقت بڑے پیمانے پر تلاش کا کام کئے جانے کے باوجود اس کی لاش نہیں مل سکی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اس سال جنوری میں دور دراز جنوبی جزیرہ تسمان کے ایک گلیشئر سے انسانی باقیات ملی تھیں جن کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ لاش 19 سالہ ڈیوڈ ایرک ھوعین کی ہے جس کے والدین اب انتقال کر چکے ہیں تاہم ڈیوڈ ایرک کی بہن بھائیوں نے لاش ملنے پر پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔