?راچ?،د?شتگرد? م?? غ?ر مل?? ?ات? ?? ثبوت مل? ???،?? ج? ر?نجرز

250

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت وزارت داخلہ کو بھجوادیے ہیں۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ کراچی میں 2 طرح کی دہشت گردی ہورہی ہے، ایک گروپ پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جب کہ دوسراگروپ اسکالرز اورمخصوص طبقوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جن کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ قانون سازی کرنا حکومت کا کام ہے ،حکومت انہیں قانون بناکر دے وہ اس پر عملدرآمد کرائیں گے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی سانحہ صفورا میں مزید تحقیقات کیلیےجے آئی ٹی تشکیل دے دی ہےجس میں تمام قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کے افسران شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے425 بڑے دہشت گرد گرفتار کیے ہیں اور بڑے فخرسےکہہ سکتےہیں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں صفرکردیں۔