پنجاب ?? مختلف ج?لو? م?? ت?ن ق?د?و? ?و پ?انس?

265

گوجرانوالہ ،ملتان اور فیصل آباد میں سزائے موت کے تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

جمعرات کی علی الصبح سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں 1998میں ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں اعجاز نامی مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

سینٹرل جیل ملتان میں زمین کے تنازع پر چچا کو قتل کرنے کے جرم میں عباس نامی شخص کو پھانسی دے دی گئی جب کہ فیصل آباد جیل میں بھی ایک قیدی کو لٹکایا گیا۔مجرم شوکت مسیح نے 2000میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب عدالتی احکامات پر 3مجرموں کو سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا۔