نامور ب?ن?و? پر چ? بل?ن ?الر جرمان?

142

زرمبادلہ میں مصنوعی اتار چڑھاؤ سےصارفین کو اور سرمایہ کاروں کو نقصان ہونے پر امریکی محکمہ انصاف نے دنیا کے چھ بڑے بینکوں پر 6ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل ریزو نے جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ، بینک آف امریکا اور یو بی ایس کو زرمبادلہ میں مصنوعی تبدیلی کرنے کے الزام میں 6ارب جرمانہ عائد کیا ہے۔

سب سے زیادہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بارکلیز بینک پر عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس نے برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے حکام سے تفتیش میں تعاون نہیں کیا تھا ۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے بینک آف امریکا کو بھی زرِ مبادلہ کے سلسلے میں بدعنوانی پر 25 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔