ملتان، پ? پ? 196 م?? وو?نگ جار?

182

ملتان : ملتان کے حلقے پی پی 196 کے ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے مذکورہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وحید آرائیں کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

ملتان میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں سمیت 14 افراد میدان میں ہیں۔

زرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہےگا ضمنی انتخاب کے لئے 133 پلولنگ اسٹیشن قا ئم کئے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔

آج کے ضمنی الیکشن میں ایک لاکھ 76 ہزار 315 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

واضح رہے کہ الیکشن 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کے وحیدآرائیں کامیاب ہوئے تھے جوکہ پنجاب کابینہ میں صوبائی وزیربرائے جیل خانہ جات بھی تھے الیکشن ٹریبونل نےدو شناختی  کارڈ  رکھنےکے جرم میں  نااہل قرار دے دیا تھا ۔

آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون کےرانامحمود،تحریک انصاف کے راناعبدالجباراورپیپلزپارٹی کےمحمدحسین کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔