امر??ا ن? شمال? ?ور?ا ?ا ?م وزن ?? جو?ر? ?ت??ارو? ?? ت?ار? ?ا دعو?? مسترد ?ر د?ا

231

واشنگٹن: امریکا نے شمالی کوریا کے کم وزن کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے حوالے سے کئے گئے دعوے کو رَد کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی نیشنل سکیورٹی کونسل (این ایس سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ فی الحال شمالی کوریاکم وزن کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کا حامل نہیں ہے۔

امریکی حکومت نے شمالی کوریا کے طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت والے میزائلوں کی تیاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نہایت کم وزن کے جوہری ہتھیار تیار کر لیے گئے ہیں، جو طویل فاصلے تک ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔