اجمل ??” ا? س? ب? “???گر? م?? تنزل?،س?ن?رل ?ن?ر??? ?? ف?رست ت?ار

231

ایکشن میں تبدیلی کے بعد خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے جادو گر آف اسپنر سعید اجمل کی تنزلی کرکے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں اے  سے بی کیٹگری میں ڈال دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی حتمی فہرست تیار کرلی ہے جس میں مجموعی طور پر 29کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق،شاہد آفریدی،یونس خان،سرفراز احمد،اظہرعلی اور محمد حفیظ کو اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے جب کہ سعید اجمل کو اے سے نکال کر بی کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بی کٹیگری میں احمد شہزاد،وہاب ریاض،عمرگل،محمد عرفان،عمر اکمل،ذوالفقار بابر اور راحت علی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاہدہ ہوجائے گا۔