سعود?? م?? پ?ل? بار خوات?ن بلد?ات? انتخابات ?ا حص?

191

سعودی عرب میں رواں سال دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار خواتین بھی حصہ لیں گی۔

سعودی عر ب کے مختلف شہروں میں اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے نمائندوں کا چناؤ دسمبر میں ہوگی۔سعودیہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ خواتین بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گی۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹریشن کا عمل 22اگست سے شروع ہوگا جو 14ستمبر تک جارے رہے گا۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2013میں اس وقت کے بادشاہ نے خواتین کو سیاست میں آنے کی اجازت دی تھی اور 30خواتین کو مشاورتی کونسل (شوریٰ)میں شامل کیا تھا۔