س??ل س?ال ن? واز?رداخل? سند? ?ا حلف ا??ال?ا

257

سہیل سیال نے وازیرداخلہ سندھ کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنرہاوس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر عشرت العباد نے سہیل سیال سے حلف لیا۔

سندھ میں وزیروں کی ذمہ داریوں میں بھی تبدیلیاں کردی گئی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق منظوروسان کو جیل خانہ جات کی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر دیا گیاہے جبکہ سہیل سیال نئے وزیر جیل خانہ جات ہونگے جس کے ساتھ ساتھ وہ وزارت داخلہ سندھ کی ذمہ داریوں کو بھی ادا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جا نب سے مرادعلی شاہ کومحکمہ منصوبہ بندی اورترقیات کی وزارت بھی سونپ دی گئی ہیں۔