مقبوض? ?شم?ر م?? ا?? بار پ?ر سبز ?لال? پرچم ل?راد?ا گ?ا

213

سری نگر: مقبوضہ کمشیر کے دارلحکومت سری نگرمیں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا ہے ۔ کشمیریوں کی جانب سے پاکستان کے حق میں واشگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ وادی میں انڈیامخالف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے تھےجب حریت لیڈر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرنے لگے تو بڑی تعداد میں مظاہرین نے پاکستان کے حق اور انڈیا کی مخالفت میں نعرے لگانے شروع کردئیے اور پاکستانی پرچم لہرادیا ۔

بھارتی جنتا پارٹی نے مقبوضہ وادی میں انڈیا مخالف ریلی کے انعقاد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نطر بند کردیا ۔

دوماہ کےدوران مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل مسرت عالم اور علی گیلانی کے جلسوں کے دوران بھی پاکستانی پرچم لہرائے جا چکے ہیں۔