سند? ب?ر ?? تعل?م? ادارو? م?? ??م جون س? تعط?لات ?ا اعلان

183

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یکم جون سےسندھ بھرکےتعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی جو 2ماہ تک جاری رہیں گی۔تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کی حمایت یا مخالفت نہیں کی۔