امر??? ن? خود?ار ?رون ??ن? ت?ار ?رل?ا

233

واشنگٹنامریکی فوج نےبغیر ڈرائیور کے دنیا کا سب سے جدید ترین ٹینک تیار کرلیا،جدید نظام سے مزین ٹینک خودکار طریقے سے ہتھیار لوڈ کرتا ہے۔

امریکی عسکری زرائع کے مطابق ٹینک کا نام رپسا رکھا گیااسے کئی بار کامیابی سےٹیسٹ کیا گیا اس ٹینک کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پیدل چلنے والے فوجیوں کے لئے راستہ ہموار کرتا ہے اور اس کے ساتھ راستے میں آنے والی بارودی سرنگوں کے بارے میں قبل از وقت معلومات فراہم کرتا ہے

اس سے پہلے 2009 میں بھی روبوٹ ٹینک تیار کیا گیاتھا جس کو اب جدید شکل دینے کے لئے کئی تجرباتی مراحل سے گزارا گیا

ٹینک کے ٹیسٹ کے دوران ایک کلومیٹر فاصلہ پر واقع بکتربند گاڑی میں بیٹھے فوجی نے اسے کنٹرول کیا اوراس کے زریعے گولا باری کا عملی مظاہرہ کیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ٹینک کی رفتار اور حرکت کرنے کی صلاحیت کو پیدل افواج سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

ٹینک کو بنانے والی کمپنی کے مطابق اس ٹینک کو مکمل طور پر خود کار نہیں کیا جائے گا کیونکہ بمبار ڈرون کو بھی آپریٹر چلاتے ہیں اور فائر کرنے کے لیے انسانی آپریٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔