گرم? ?? نسبت شد?د سرد? ز?اد? اموات ?ا باعث بنت? ??،طب? ما?ر?ن

209

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر کی نسبت سرد موسم زیادہ ہلاکتوں کا باعث بنتا ہے۔ ادارے کی جانب سے 13ملکوں کے 1985ءسے 2012ءکے دوران ہلاک ہونے والے 74 ملین افراد بارے جمعرات کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سردی سے ہلاک ہونے والے افراد کی شرح 7.3 فیصد جبکہ گرمی سے مرنے والوں کی تعداد صرف 0.4 فیصد رہی۔

لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے ماہر انٹونیو گیس پرینی نے بتایا کہ ماضی میں محققین اور روایتی عناصر اس چیز پر قائل تھے کہ گرم موسم سے اموات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 74 ملین افراد کی ہلاکتوں پر تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مرنے والے افراد کی اکثریت سرد یا معتدل موسموں میں مرنے والوں کی تھی۔