??ل? فورن?ا م?? ز?رسمندر ت?ل ?? لائن پ?? گئ?

220

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زیرِ سمندر تیل پائپ لائن پھٹنے سے متاثرہ ساحلی علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ابھی تک ایک لا کھ گیلن سے زائد تیل بہ چکا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس کے شمال مغرب میں سانتا باربرا کے قریب زیر سمندر پائپ لائن سے گزشتہ روز تیل خارج ہونا شروع ہو گیا تھا۔ کوسٹ گارڈز زرائع کے مطابق تیل چودہ کلومیٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ تیل کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث گورنر ایڈمنڈ براؤن نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ خصوصی ٹیموں کو فی الفور اس آلودگی کا پھیلاؤ روکنے پر مامور کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ایک لاکھ گیلن سے زائد تیل سمندر میں ضائع ہوچکا تھا جس میں سے کم از کم 21 ہزار گیلن تیل لہروں کے ساتھ ساحل تک پہنچا ہے۔ تیل کے اخراج کے باعث ریاست کا جنوبی شہر سانتا باربرا بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک ساحل سے چھ ہزار گیلن سے زائد تیل اکٹھا کیا جاچکا ہے۔ حکام کے مطابق ریاست کی حالیہ تاریخ میں کسی پائپ لائن سے تیل کے اخراج کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔