?ت??ارن? پ??ن?ن? وال? د?شتگرد انجام ??لئ? ت?ار ?وجائ??، وز?رداخل? بلوچستان

251

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہتھیار پھینک کر پر امن شہری بن جائیں لیکن اگر دہشت گردوں نے ہتھیار نہ پھینکے تووہ اپنے عبرتناک انجام کے لیے تیار ہوجائیں۔

ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈر  طاہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں کارروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور دہشتگردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبےکےمختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں کالعدم تنظیموں کے درجنوں دہشتگرد مارےاورگرفتارکیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں ایف سی،حساس اداروں نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں کارروائیوں میں بھاری مقدار میں دھماکاخیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

بریگیڈر  طاہرنے آج ہونے والی کارروئیوں کے بارے میں بتایا کہ قلات،مستونگ،جوہان، اورہربوئی میں کالعدم تنظیموں کےخلاف آپریشن کیاگیا جب کہ قلعہ سیف اللہ سے 1350کلوگرام بارودی مواد قبضے میں لے کر ناکاراہ بنا دیا گیا۔آپریشن کے دوران 600لیٹر تیزاب بھی برآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی کئی کمین گاہیں تباہ کی گئیں۔