لا?ور، عدالت ن? ا?گز??? ?مپن? ?? لا?ور آفس ?و س?ل ?رن? ?ا ح?م د? د?ا

311

 لاہور کی سیشن عدالت نے ایگزیکٹ کمپنی کے لاہور آفس کو سیل کرنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے اوردیگرفریقین سے جواب طلب کر لیا۔

ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج اظہر سلیم نے کیس کی سماعت کی،،درخواست گزار سعید ظفر نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری سکینڈل سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی۔

اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی یونیورسٹیوں سے میرٹ پر ڈگریاں لینے والے حقیقی طالبعلموں کو بیرون ملک نوکریاں اور مزید تعیم کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا.

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کے لاہور آفس کو سیل کرنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کے احکامات صادر کئے جائیں،،عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو اٹھائیس مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔