مقام? اوپن ?رنس? مار??? م?? سون? ?? ق?مت م?? اضاف?

264

                 انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔ جمعرات کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت 1209 ڈالر کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46 ہزار850 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 85 روپے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 242 روپے ہوگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت660 روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔