?راچ? پول?س س? مقابل? م?? 4د?شتگردو? سم?ت6ملزمان ?لا?

255

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس سے مقابلے میں 4دہشت گردوں سمیت 6ملزمان مارے گئے جب کہ رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

 بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ گارڈن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جنھیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

 سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عمر خراسانی گروپ کے کارندوں کی اطلاع پر مارا گیا تھا جو کہ واہگہ بارڈر دھماکے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

دوسری منگھوپیر میں پولیس سے مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ادھر رینجرز نے لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے چھاپے مار کر13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔لیاقت آباد سے گرفتار ملزم کے مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔