پان? ?? بعد سند? ب?ر بجل? بحران ?ا خدش?

227

 کراچی: شہرکراچی میں پانی کی شدید قلت کے بعد اب کراچی سمیت سندھ بھرمیں بجلی کے بڑے بحران کابھی خدشہ پیداہوگیا ہےوفاقی حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پرآئی پی پیز اپنے پاورپلانٹس بند کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ جس کے وجہ سے سندھ حکومت سخت تشویش کا شکارہے۔
باخبرذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ 4ماہ سے آئی پی پیز کوایک ارب روپے سے زائد کی ادائیگی نہیں کی،جس کی وجہ سے 180میگاواٹ بجلی پیداکرنے والی مختلف آئی پی پیزکی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کوآگاہ کر دیا ہے کہ ان کے واجبات ادانہیں کیے گئے تووہ پاورپلانٹس نہیں چلاسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق  اگر بجلی بنانے والی برائیوٹ کمپنیاں بندہوتی ہے یااس میں کسی قسم کی کمی آتی ہے توسب سے زیادہ سندھ کے دیہی اضلاع متاثر ہوں گے۔ یاد رہے کہ آج کل اندرون سندھ سخت گرمی کاراج ہےاور اس گرم موسم میں  12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول کی بات بن گئی ہے
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  سندھ حکومت  فوری طور پر اس کا سخت نوٹس لیا ہے اوروفاقی حکومت سے فوری طورپررابطہ کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ آئی پی پیز کی ادائیگی ہوسکے اور سندھ مزیدلوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچ سکے۔