پ?لا ?? ?وئن?? ، زمبابو? ?ا پا?ستان ?? خلاف ?اس ج?ت ?ر ب??نگ ?ا ف?صل?

287

زمبابوے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج کے میچ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہیں ۔

چھ سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں ہونے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹاس کے موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان چگمبورا کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اتنا بڑا کراؤڈ دیکھ کر ان کو بھی خوش ہو رہی امید ہے شائقین کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنےکو ملے گی ۔ چگمبورا کا کہنا تھا پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے ۔

ٹاس کے موقعے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا ہم زمبابوے کی ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا ہماری ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا امید اب دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر ہونے والے خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

لاہور:پاکستان ٹیم کپتان شاہد آفریدی، سرفرازاحمد ،احمد شہزاد ، عمراکمل، انورعلی، بلاول بھٹی ، محمد حفیظ، مختاراحمد، شعیب ملک ، وہاب ریاض اور محمد سمیع پر مشتمل ہے ۔

زمبابوےٹیم کپتان ایلٹن چگمبورا ، پنیاگارا ، گریم کریمر ، سکندررضا ، سباندا ، کوونٹری ، شین ولیم ، کرسٹوفرموفو ، برین ویٹوری ، ہیملٹن مساکدزا اور رچمنڈموتمبامی پر مشتمل ہے ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے قذافی اسٹیڈیم نے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں سے مصافحہ کیا اور دونوں ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا ۔ اس موقعے پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گے ۔