لا?ور، نوقوم? ?ر??ر پ?ل? بار?وم گراؤن? م?? اپن? جو?رد??ائ?? گ?

199

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا پاکستان کی جانب سے نو کھلاڑی پہلے بار ہوم گراؤنڈ میں اپنے فن کا جوہر دکھائیں گے ۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد آئی سی سی کی فل میمبر ٹیم زمبابوے پاکستان کے خلاف دوٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے آج کل پاکستان میں موجود ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں نو کرکٹر ایسے ہیں جو کہ آج تک اپنے ہوم گراؤنڈ میں انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکے ہے ان کھلاڑیوں میں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، احمد شہزاد،اسد شفیق،سرفراز احمد، جنید خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔