پا?ستان ?ر?? م?? ?ادگار لمحات ، بس چند گ?ن?? بعد

222

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے ہیں۔

قذافی اسٹیدیم کی رونقیں چھ سال بعد آج بحال ہونے جارہی ہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام سات بجے کھیلاجائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شائقین کو شام چھ بجے کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

میچ کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کے تین ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹٰی سر انجام دے رہیں ہیں۔

واضح رہے کی 2009 سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بوم بوم آفریدی کرینگے ممکنہ کھلاڑیوں میں شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض، محمد رضوان، مختار احمد، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز احمد، محمد انور، نعمان انور، حماد اعظم اور انور علی شامل ہیں ۔