مغرب ?ب?? ب?? اسلام? جم?ور? ح?و متو? ?و پسند ن??? ?ر تا،سراج الحق

288

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مغرب کبھی بھی اسلامی جمہوری حکو متوں کو پسند نہیں کر تا بلکہ عالم اسلام میں ہمیشہ فو جی آمریتوں کی ہی حمایت کرتا ہے،گز شتہ سال مینار پاکستان میں دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ ووٹ اور عوامی تا ئید اور نصرت کے ذریعے اقتدار میں آئیں گے اور اس کے لیے عسکر یت پسندی اور ہتھیار کا راستہ اختیار نہیں کیا جا ئے گا بلکہ عالم اسلام میں جمہوریت کے ذریعے انقلاب پر پا کیا جا ئے گا ۔انھوں نے کہا الجزائر میں اگر اسلامی حکو مت قائم ہو تی ہے تو وہاں پر بھی ڈکٹیٹر شپ قائم کی جا تی ہے اسی طرح فلسطین اور لیبیا ، تیونس میں بھی اسلامی تحر یکو ں کے ساتھ یہ سلوک کیا جا تا ہے جبکہ مصر میں بھی ایک منتخب اسلامی حکو مت کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں مصر کی عدالت کی جانب سے صدر مر سی کی سزائے مو ت کے فیصلے کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شمس الر حمن سواتی ،رضا احمد شاہ ،خالد فارو ق ،میاں محمد رمضان ،شاہد عمران گو ندل نعمان طیب بھی خطاب کیا ۔

سراج الحق نے کہا صدر مر سی نے صدر بننے کے بعد واشنگٹن کی بجا ئے مکہ مکر مہ اور مد ینہ منو رہ میں جا کر حا ضر ی دی انھوں نے مصر کے نو جو انوں کو منزل دی اور یہو دیوں کا ساتھ دینے کی بجا ئے فلسطین ،لیبیا اور اسلامی تحریکوں کا ساتھ دیا ، جس کے نتیجے میں اُن کی حکومت ختم کر دی گئی مگریہ جیلیں پھانسی گھاٹ اسلامی انقلاب کا راستہ نہیں رو ک سکتیں ،ظلم جتنا بھی بڑ ھتا ہے اس کے نتیجے میں اسلامی تحریکیں خو اہ وہ مصر میں ہو یا بنگلہ دیش میں ان کی عوامی تائید میں اضا فہ ہو رہا ہے ،اگر مصر میں ڈاکٹر مر سی کی حکو مت کو ختم نہ کیا جا تا تو اس کے نتیجے میں پو رے عالم میں اسلام کا غلبہ ہو نا تھا پورے عرب میں ایک انقلاب پر پا ہو تایہ انقلاب پاکستان ،افغانستان ،ملیشیاء میں بھی عنقریب آنے ولا ہے۔

سراج الحق نے کہا یو رپ نے ایک جمہوری حکو مت کی بجا ئے آمر یت اورشخصیت پر ستی کی حمایت کی جس کے نتیجے میں ہزاروں افرد کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور اب بھی اخو ان المسلمین کے چا لیس ہزار سے زائد لو گ جیلوں میں ہیں جن میں ایک بڑی تعداد ڈاکٹرز ،انجینئر ز اور طلبہ و طالبات اور خو اتین کی ہے جوجمہوریت پسند ہیں اور مصرمیں جمہو ریت دیکھنا چا ہتے ہیں ۔سراج الحق نے کہا میں دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کر تا ہوں کہ وہ ڈاکٹر محمد مر سی اور مصر ی عوام کے حق میں اُٹھ کھڑے ہو ں، ،گزشتہ عر صے میں جا رج بش نے جو نیو ورلد آرڈر پیش کی تھا اس کے مقابلے میں عالم اسلام کی سطح پر گلو بل اسلامی مارچ جاری ہے اس مارچ کا ہر اول دستہ نو جو ان ہیں ۔

انھوں نے کہا ہم مصر کی نا م نہاد عدالتوں کے غیر منصفا نہ فیصلوں کو مسترد کر تے ہیں فو جی عدالتوں کا یہ تجر بہ کسی دور میں پاکستان میں بھی دو ہر یا گیا تھا جس کے سنگین نتا ئج سامنے آئے تھے ،تر کی نے جس طر ح سے مصری عوام اور مر سی کی حما یت کی ہم اس کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جس طر ح تر کی نے تر قی کی اور اپنی معیشت کو بہتر کیا اسی طر ح پاکستان میں بھی ظالم جا گیر دار اشر فیہ وی آئی پی کلچر کا خا تمہ کر کے ایک اسلامی فلا حی حکو مت کا قیام عمل میں لا ئیں گے ہمارے ہاتھ میں قلم کتاب اور دلائل ہیں انسانیت کی فلاح اور کامیابی کے لیے اللہ اور رسول کا دیا ہو ا نظام ہے جس کا نام شر یعت ہے اور اسی نظام کے نفاذ سے ملک میں غریبوں محرموں اور طلبہ کا راج ہو گا ۔