جنوب? ?ور?ا ،ا?? اور مر?ض م?? مرس وائرس ?? تصد?ق

230

            سیئول : جنوبی کوریا میں ایک اور مریض میں مرس وائرس(مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم) کی تصدیق کی ہے۔ اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔

جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 76 سالہ شخص کو مرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر اس کی بیوی اس کی دیکھ بھال کرتی تھی ۔

حکام کے مطابق پہلا مریض کے صحت یاب ہونے کے بعد اس کی اہلیہ کو تیز بخار ہوگیا خون کے ٹیسٹ کئے جانے پر انکشاف ہوا کہ خاتون میں اس وائرس کی موجودگی ثابت ہوگئی۔

مریضہ نے بحرین کے دورہ سے واپس آنے والے مرس میں مبتلا اپنے خاوند کی تیمارداری کی تھی اور کمرے میں مریض کی دیکھ بھال کرتی رہی تھی۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں پھپھڑوں پر حملہ آور ہونے والے ہلاکت خیز مرس وائرس کا یہ تیسرا کیس ہے۔

جنوبی کوریا میں مرس وائر س کا شکار پہلا شخص سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر کے آیا تھا

واضح رہے کہ مرس وائرس کا انکشاف 2012 میں سعودی عرب میں وقوع پزیر ہواتھا ایک محتاط اندازے کے مطابق 465 افراد اب تک اس وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں ۔