ب?ارت ?ا س?د عل? گ?لان? ?و پاسپور? جار? ?رن? س? ان?ار

260

بھارتی حکومت نے بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی نے گزشتہ دنوں بھارتی حکومت کو پاسپورٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی علیل بیٹی کی عیادت کرنے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں ۔

حریت رہنماء کی درخواست پر بھارت نے یہ شرط عائد کردی کہ جب تک وہ خود کو بھارتی شہری تسلیم نہیں کرتے انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر داخلہ منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ چونکہ سید علی گیلانی خود کو بھارتی نہیں مانتے اور بھارت کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں اس لیے انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا البتہ اگر علی گیلانی پاسپورٹ کے فارم میں دیے گئے شہریت کے خانے میں “انڈین” لکھ دیں تو انہیں پاسپورٹ جاری کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی حکومت کی اتحادی پی ڈی پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید علی گیلانی کو انسانی بنیادوں پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی بیٹی کی عیادت کرسکیں۔