چ?ن م?? س?لاب س? 35 افراد ?لا?

217

چین کے جنوبی علاقوں میں اچانک سیلاب کے نتیجے میں کم ازکم 35افراد ہلاک ہوگئے۔چین کے سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے وہاں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

 سب سے زیادہ ہلاکتیں گوئی ژو صوبے میں ہوئیں ہیں جہاں گیارہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چینی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ امدادی ادارے سرچ اور ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔