ا??م ملن ف?نس مسائل ?? باعث انگل?ن? ?? خلاف ون ?? ?ر?? س?ر?ز س? دستبردار

229

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ایڈم ملن فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔

 نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 9 سے 20 جون تک کھیلی جائے گی۔ 23 سالہ ملن روان برس منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران پاﺅں کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں سیمی فائنل اور فائنل سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ملن بدقسمتی سے تاحال سو فیصد فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ بین وہیلر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، وہیلز نے سمر سیٹ کے خلاف ٹور میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔