شمال? وز?رستان، س???ور?? فورسز پر حمل?

208

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس میں تین سیکیورٹی افراد شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے فوجیوں کو سی ایم ایچ بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دہشت گردوں نے حملہ ایک ریمورٹ کنڑول بم کے ذریعے اس وقت کیا جب سیکورٹی فورسز  کی گاڑیاں روٹین کی گشت پر تھی۔ ریموٹ کنڑول بم کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئےسیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔