?من بحران: روس ?? ?وششو? ?? قدر ?رت? ???، سعود? ح?ام

198

  یمن بحران کے حل میں روس کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ روس میں سعودی سفیر عبدالرحمان الرسی نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان رابطہ برقرار ہیں اورسعودی حکام یمن کے بحران کے حل کی خاطر روس کی کوششوں کی بہت قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور صدر روس ولادی میر پوٹن کے درمیان 20 اپریل کو بات چیت ہوئی تھی ۔

 سفیر نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے یمن کی صورت حال کو معمول پر لانے کی روسی کوششوں کو سراہا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے یمن سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بارے میں روس کے موقف پر ولادی میر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔