گ?و??? آپر?شن، ر?نجرز ن? اس? ف?صد علاق? ?لئ?ر ?رال?ا

267

گھوٹکی: گھوٹکی کے علاقے کچے میں 45 روز سے جاری آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، رینجرز نے بدنام زمانہ ڈاکو گڈو شر کے کئی ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے اور 12 چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔ جبکہ وہاں سے برآمد ہونے والی منشیات کو جلا کر خاکستر کر دیاگیا ہے ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن میں 400 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور کچے کے اسی فیصد سے زائد علاقے کو کلئیر کرالیا گیا ہے

رینجرز اور پولیس نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے جبکہ آنے جانے تمام افراد پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

یادرہے کہ اس آپریشن کو شروع ہوئے پینتالیس دن سے زائد گزر چکے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی بد نام زمانہ ڈاکو کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ اس علاقے میں سندھ بھر میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکو گڈو شر کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں ۔