ز?اد? ?گر?ا? امر??? خر?دت? ت??، ن?و?ار? ?ائمز ?ا ان?شاف

212
منی لانڈرنگ اسکینڈل ،ایگزیکٹ کے سر براہ کی درخواست ضمانت منسوخ،احاطہ عدالت سے گرفتار
منی لانڈرنگ اسکینڈل ،ایگزیکٹ کے سر براہ کی درخواست ضمانت منسوخ،احاطہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد: جعلی ڈگری کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنے والی آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے خلاف مذید ثبوت سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے

ایگزیکٹ اسکینڈل کے راز فاش کر نے والے نیویارک ٹائمز کے نمایندے ڈیکلن والش نےسابق ملازمین کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جعلی ڈگری خریدنے والوں میں بڑی تعداد ان امریکی نوجوانوں کی تھی جو فوج میں جانا چاہتے تھے اس مقصد کے لئے وہ عام طور پر آن لائن ڈپلوما حاصل کرتے تھے اور افغانستان اور عراق جنگ میں جانا چاہتے تھے۔

ایگزیکٹ کے ایک سابق ملازم احمد کے مطابق انہوں نے 3ماہ میں 5 لاکھ ڈالرز کی جعلی ڈگریاں فروخت کیں ہماراہدف آن لائن ڈگریوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں فروخت کرنا تھا اس مقصدکے لئے کمپنی نے بیس سے زائد مزید کمپنیاں بنارکھی تھی۔

ڈیکلن والش نے مزید انکشاف کیا ہے کہ کسٹمر سے ڈیل ہونے کے بعد ان کو 10سے 15دن میں ڈگری جاری کرنےکا کہا جاتا تھا اس طرح مذکورہ کمپنی روزانہ لاکھوں ڈالر کما لیتی تھی

نیویارک ٹائمز کے نمایندے ڈیکلن والش نے انکشاف کیا ہے کہ ایگزیکٹ کی جانب سےجتنی بھی یونیورسٹیز کے نمبر فراہم کئے گئے ہیں ان میں سے اکثر بند ہے ۔