وز?ر داخل? ?? ز?ر صدارت ا?م اجلاس آج ?وگا

278

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوھدری نثار علی خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس میں ایگزکٹ اسکینڈل کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کو ایگزیکٹ کے دفتر سے قبضے میں لیے گئےتمام ریکارڈ اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شرکت کرینگے۔

دوسر جانب ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل تک تمام حقائق سامنے آنے کا امکان ہے کہ ایگزیکٹ کسی غیرقانونی دھندے میں ملوث ہے یا نہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے سیلز افسروں کے بیانات اور ابتدائی فرانزک رپورٹ کا موازنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ خود اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔